بہار میں مسلم خاتون کی سرعام تذلیل، ہندو انتہاپسندوں نے زبردستی سندور لگا دیا

Share

بھارتی ریاست بہار میں ایک مسلمان خاتون کےساتھ مبینہ بدسلوکی اور مذہبی تذلیل کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔رپورٹس کےمطابق بہار کےضلع نواڈا کے علاقے کمل پور میں ہجوم نے مبینہ طور پر خاتون کا برقع کھینچا، نقاب اتروایا اور زبردستی اس کی پیشانی پرسندور لگایا،اس دوران مذہبی نعرے بھی لگائے گئے۔بھارتی جریدےدی ہندوستان گزٹ کےمطابق خاتون کی مزاحمت کے باوجود ہجوم ویڈیو بناتا رہا اور خاتون کے اسکوٹرپر روانہ ہونےکی کوشش کےباوجود اسکا تعاقب بھی کیا گیا۔گزشتہ دسمبرمیں بہارکےہی وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچا تھا۔

Check Also

ایران اپنے مفادات اور آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے، ولادیمیر پیوٹن

Share روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس سمجھتا ہے کہ ایران …