بھارت انگلینڈ سے سیریز ہار گیا، رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن بھی گنوا دی

Share

انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی، جبکہ شاندار کامیابی کے بعد انگلش ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے بھارت سے نمبر ون کا تاج چھین لیا۔سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 257 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ہیری بروک نے 45 گیندوں پر 95 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز ہی بنا سکی اور یوں انگلینڈ نے نہ صرف آخری میچ بلکہ سیریز بھی 0-4 سے اپنے نام کر لی۔اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا، جبکہ بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلا گیا۔

Check Also

کانگو نے اُزبکستان کو 3-1 سے ہرایا، پُرتگال اور کولمبیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

Share فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ K کے میچ میں کانگو نے اُزبکستان کو …