ٹیوشن سینٹر سے 10 سالہ بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، قتل کا مقدمہ درج

Share

لاہور کے علاقے اچھرہ میں ٹیوشن سینٹر کے باتھ روم سے 10 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے کا پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ بچی کے والد محمد عدنان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد واقعے سے متعلق حقائق سامنے آئیں گے، ابتدائی معائنے میں بچی کے گلے پر نشانات پائے گئے ہیں، جس کے بعد تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 10 سالہ نعیمہ اپنی بہنوں کے ہمراہ ٹیوشن پڑھنے گئی تھی، جہاں بعد ازاں اس کی لاش ٹیوشن سینٹر کے باتھ روم سے ملی۔دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیرِ قانون نے پولیس کو شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمسن بچی کی موت پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔رانا محمد اقبال نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا اور واقعے کے ذمے دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Check Also

میاں محمود الرشید نے9مئی مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا چیلنج کر دی

Share سانحہ 9مئی کے مقدمات میں سزا پانے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما میاں …