
پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے خواتین کو فوری مدد، قانونی رہنمائی اور تحفظ کی فراہمی کیلئے 24 گھنٹے فعال ٹول فری ہیلپ لائن 080001737 شروع کر دی ہے۔ڈی جی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی (پی ڈبلیو پی اے) ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا ہے کہ خواتین ہراسگی، گھریلو تشدد، جسمانی تشدد یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بلا خوف ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتی ہیں، یہ نمبر مکمل طور پر ٹول فری ہے اور اس پر کال کرنے کے کوئی چارجز نہیں ہیں، جس کے ذریعے متاثرہ خواتین مفت اور فوری مدد حاصل کر سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ خواتین کو قانونی معاونت، تحفظ اور رہنمائی فراہم کر رہی ہے، جبکہ ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی تمام شکایات کو سنجیدگی سے نمٹایا جاتا ہے اور درخواست گزار خواتین کی معلومات مکمل رازداری کے ساتھ محفوظ رکھی جاتی ہیں۔ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے محفوظ پنجاب، حکومت پنجاب کے عزم کا مظہر ہے، اور کسی بھی خاتون کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ ضرورت پڑنے پر فوری طور پر 080001737 پر رابطہ کریں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved