پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Share

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 489 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 240 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 124 ڈالرز کم ہو کر 4328 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی قیمت کم ہوئی تھی۔گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 469 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 323 روپے کم ہوئی تھی

Check Also

جو ایف آئی آر کٹوا رہے ہیں یہ نہ سوچیں کہ ہم آپ کو بھولیں گے: بلاول بھٹو

Share چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ …