لبنان میں اسرائیلی فوج کی پیشقدمی تشویشناک ہے، جرمن وزیر خارجہ

Share

جرمن وزیر خارجہ Johann Wadephul نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں پیش قدمی تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام فریقین جنگ بندی کی طرف لوٹیں۔برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں سے شہری ہلاکتیں اور انفرااسٹرکچر تباہ ہوا۔ایویٹ کوپر کا کہنا تھا کہ تمام فریق جنگ بندی کا احترام کریں۔حزب اللّٰہ اسرائیل پر حملے بند کرے اور ہتھیار ڈالے۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اہم پہاڑی اور نو سو سال پرانے تاریخی قلعے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دو ہزار اسکوائر کلومیٹر پر مشتمل لبنان کے بیس فیصد علاقے پر قبضہ کرلیا ہے

Check Also

مکہ مکرمہ میں 25 مئی سے درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

Share مکہ مکرمہ میں 25 مئی سے درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے …