اسرائیلی وزیراعظم کا فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم

Share

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم دے دیا۔نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم ایک غیر قانونی اسرائیلی بستی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو غزہ کے مزید حصوں پر قبضہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ پہلے ہم نے غزہ کی 50 فیصد، پھر 60 فیصد زمین قبضے میں لی، اب میرا حکم ہے 70 فیصد غزہ پر قبضہ کیا جائے۔واضح رہے کہ غزہ کی آبادی پہلے ہی ساحلی پٹی کے ایک نہایت چھوٹے حصے تک محدود کی جا چکی ہے۔اسرائیل اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی اپنی جنگ کے دوران تباہ حال ہونے والی اس ساحلی پٹی کے اندازاً 64 فیصد حصے پر مؤثر کنٹرول رکھتا ہے۔

Check Also

امریکا کا گوروک، قشم میں تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Share امریکا نے آج صبح سویرے ایران میں گوروک (GORUK) اور جزیرہ قشم میں ریڈار …