ایران امریکہ ڈیل فائنل، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی

Share

امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کیلئے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کر لیا گیا۔امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے تاحال اس معاہدے کی حتمی منظوری نہیں دی، اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی پیشرفت ہوگی تاہم ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق ٹرمپ کے مطالبات کو پورا کرنےکیلئے حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مزید سخت اور تفصیلی مذاکرات درکار ہوں گے۔امریکی حکام کے مطابق منگل تک معاہدے کی زیادہ تر شرائط پر اتفاق ہو چکا تھا لیکن فریقین کو اپنی اعلیٰ قیادت سے منظوری درکار تھی، بعد میں ایرانی فریق نے آگاہ کیا کہ انہیں ضروری منظوری حاصل ہوگئی ہے اور وہ دستخط کیلئے تیار ہیں، تاہم ایران نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔امریکی مذاکرات کاروں نے معاہدے کی تفصیلات سے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا لیکن انہوں نے فوری منظوری نہیں دی، ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ ’صدر ٹرمپ نے ثالثوں کو کہا ہے کہ وہ اس پر غور کرنے کیلئے چند دن چاہتے ہیں‘۔حکام کے مطابق 60 روزہ مفاہمتی یادداشت میں یہ بھی شامل ہوگا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بلا رکاوٹ ہوگی، ایک امریکی اہلکار نے وضاحت کی کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ نہ کوئی ٹول ٹیکس ہوگا اور نہ ہی کسی قسم کی ہراسانی جبکہ ایران کو 30 دن کے اندر آبنائے ہرمز سے تمام بارودی سرنگیں ہٹانا ہوں گی۔ویب سائٹ کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی بھی ختم کر دی جائے گی تاہم یہ عمل تجارتی جہاز رانی کی بحالی کے تناسب سے مرحلہ وار ہوگا۔حکام کے مطابق مفاہمتی یادداشت میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کا عزم بھی شامل ہوگا، اس کے علاوہ 60 روزہ مدت کے دوران جن ابتدائی امور پر مذاکرات ہوں گے ان میں ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو ختم کرنے کا طریقہ اور یورینیم افزودگی کے معاملے کا حل شامل ہے۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ اس بات کا بھی عہد کرے گا کہ وہ مذاکرات کے دوران پابندیوں میں نرمی اور ایران کے منجمد فنڈز کی بحالی پر بات کرے گا، مفاہمتی یادداشت میں ایران کو اشیائے ضروریہ اور انسانی امداد کی فراہمی شروع کرنے کیلئے ایک طریقۂ کار پر بھی غور شامل ہوگا۔

Check Also

ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ملکوں کو بھیج دیا: برطانوی اخبار

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ملکوں …