
بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں اسمارٹ سن گلاسز پر پابندی لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام فرنچائزز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں، جن میں میچ آفیشلز اور کھلاڑیوں کو میچ میں سن گلاسز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسمارٹ سن گلاسز کے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ سن گلاسز میں جدید کمیونیکیشن، لائیو اسٹریمنگ، میسجنگ اور ویڈیو کالز کے فیچر ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسی ماہ یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ 2026ء کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیم عہدیداروں کے لیے سخت ضابطے نافذ کر دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سیکیا کی جانب سے تمام 10 فرنچائزز کو 7 صفحات پر مشتمل ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved