لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں مبینہ جعل سازی، نیب کو اہم شواہد حاصل

Share

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں مبینہ جعل سازی سے متعلق نیب نے جاری انکوائری میں اہم شواہد حاصل کر لیے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دی گئی ہے اور اگلے مرحلے میں جعل سازی میں ملوث ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیب نے جعل سازی کا شکار افراد کی تلاش شروع کر دی ہے، کچھ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور ایل ای آر پی افسران جعل سازی اور دھوکا دہی میں ملوث ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر تیار کردہ پلاٹس کی فائل فروخت کی ہیں، جعل سازی کا نشانہ بننے والے شہری نیب کراچی سے رابطہ کریں

Check Also

لاہور میں ستھرا پنجاب کے ٹرک کی ٹکر، ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق،والدین زخمی

Share لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر ستھرا پنجاب پروگرام کے ایک ٹرک کی موٹرسائیکل …