محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں 1000 وکٹیں مکمل

Share

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں ایک ہزار وکٹیں مکمل ہوگئیں۔ محمد عباس نے بنگلادیش کے خلاف سہلٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آج تین وکٹ حاصل کرکے 1000 پروفیشنل وکٹیں مکمل کیں۔قومی فاسٹ بولر نے 884 فرسٹ کلاس، 84 لسٹ اے اور 32 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کیں۔خیال رہے کہ سہلٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ بولر محمد عباس نے دونوں بنگلادیشی اوپنرز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو کو بھی انہوں نے ہی آؤٹ کیا۔

Check Also

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Share دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے …