عدالت نے ملزمہ پنکی کا 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

Share

کراچی کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کا 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔کراچی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو ضلع وسطی میں درج مقدمے کے سلسلے میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر وکلاء نے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی استدعا کردی۔سٹی کورٹ میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر عدالتی امور ٹھپ ہوگئے، وکلاء نے کہا کہ ملزمہ کی درخواست ضمانت پر زبانی فیصلہ کردیں، ملیر کورٹ نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ بجلی بحال ہونے کے بعد ہی کوئی آرڈر کیا جائے گا، اگر پان گٹکے کا کیس ہوتا تو آرڈر کردیتا، ہر ایف آئی آر میں ریمانڈ کی نوعیت الگ الگ ہے، کسی میں پہلا ریمانڈ ہے ،کسی میں دوسرا تو کسی میں مفرور تھی

Check Also

ہم تو ڈوبے ہیں صنم ان سب کو بھی ساتھ لیکر ڈوبیں گے: انمول پنکی

Share کراچی میں عدالت سے باہر آتے ہی ملزمہ انمول عرف پنکی نے میڈیا کے …