موٹر ویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار

Share

موٹر ویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران عوامی تحفظ اور ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔ اوورلوڈ اور غیر فٹ گاڑیاں سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔موٹروے پولیس کے مطابق جانوروں سے لدی گاڑیوں کو متبادل اور محفوظ راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو انٹری پوائنٹس پر چیک پوسٹس قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں اور انٹرچینجز کے قریب غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …