پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہورہا ہے، اے ایس دلت

Share

بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہورہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تنہائی میں دھکیلنے کی کہانیاں پرانی ہوچکیں۔اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا، کبھی نہیں بکھرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرا رہا ہے، یہ کردار بھارت کو نبھانا چاہیے تھا۔اے ایس دلت نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر بات چیت سے ہی حل ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کبھی نہیں رکنی چاہیے

Check Also

بھارت اور امارات کے درمیان دفاع، توانائی، سرمایہ کاری کے اہم معاہدوں پر دستخط

Share بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری کے اہم …