بھارتی بندرگاہ سے روانہ ہونیوالا پاناما کا پرچم بردار کارگو جہاز ڈوب گیا

Share

بھارتی بندرگاہ سے روانہ ہونے والا پاناما کا پرچم بردار کارگو جہاز ڈوب گیا۔بھارتی حکام کے مطابق جہاز میں 24 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 چینی شہریوں کو بچا لیا گیا، جبکہ دیگر 22 کی تلاش جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد میں 18 چینی، 3 میانمار اور 1 بنگلادیشی شہری شامل ہےریسکیو کیے گئے چینی شہریوں کے مطابق 3 روز قبل بندرگاہ سے روانہ ہونے کے بعد جہاز ایک جانب جھکا اور صرف 8 منٹ میں ڈوب گیا۔اوشین ونر نامی جہاز بھارتی بندرگاہ سے لوہے کی خام دھات لے کر چین جا رہا تھا، جہاز بندرگاہ سے تقریباً 240 ناٹیکل مائل کے فاصلے پر ڈوبا۔لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم جہاز ڈوبنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی

Check Also

کم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ، طاقتور خالہ سے اقتدار میں رسہ کشی کا انکشاف

Share جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا …