اسرائیل کا حماس کے عسکری ونگ القسام کے سینئر ترین بریگیڈیئر الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ

Share

اسرائیلی حکام نے حماس کے عسکری ونگ القسام کے سینئر ترین رکن عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے محلے رمل کے ایک اپارٹمنٹ پر غیر معمولی حملہ کیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حملے کے کچھ دیر بعد عزالدین الحداد کی موت کی حتمی تصدیق موصول ہو گئی۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق شہید عزالدین الحداد القسام بریگیڈ کی پانچ رکنی سپریم کونسل کے آخری حیات رکن تھے۔ یہ پانچ رکنی کونسل القسام کے سربراہوں محمد الضیف، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کی شہادت کے بعد بنائی گئی تھی۔اطلاعات کے مطابق عزالدین الحداد کے اپارٹمنٹ پر حملے وقت وہیں ایک کار کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں چار افراد شہید ہوئے۔حماس اور القسام بریگیڈ نے عزالدین الحداد کی شہادت کے اسرائیلی دعویٰ کے بارے میں ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Check Also

تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا، ٹرمپ کی دھمکی

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام کو دھمکی دی ہے اگر انہوں نے …