دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Share

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سلہٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔پاکستان ٹیم میں اذان اویس، شان مسعود، بابر اعظم، عبداللّٰہ فضل، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، خرم شہزاد، ساجد خان، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں. آج کے میچ کے لیے امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بنگلا دیش نے جیتا تھا

Check Also

محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں 1000 وکٹیں مکمل

Share پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کی پروفیشنل کرکٹ میں ایک ہزار وکٹیں مکمل ہوگئیں۔ …