انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کوکین برآمد

Share

ملزمہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر کوکین برآمد کرلی گئی۔پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف تھانہ سچل میں بھی مقدمہ درج کرلیا ہے، جو اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسر مثل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا. ایف آئی آر کے متن کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ نے فلیٹ میں کوکین کی موجودگی کی نشاندہی کی، جس کے بعد ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع رہائشی عمارت میں چھاپا مارا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق فلیٹ پر تالا لگا ہوا تھا، پولیس تالا توڑ کر اندر داخل ہوئی، جہاں فلیٹ کے باتھ روم سے تھیلوں میں پیک 228 گرام کوکین ملی۔

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …