امریکا: 22 سالہ لڑکی قتل، بوائے فرینڈ کا والد گرفتار

Share

امریکی ریاست الاباما میں 22 سالہ لڑکی کے قتل کے 2 ماہ بعد پولیس نے اس کے بوائے فرینڈ کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وٹنی روبیسن کی لاش 7 مارچ کو ایک گھر سے ملی تھی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر موت کو حادثہ قرار دیا گیا تھا، مگر تحقیقات کے بعد مقتولہ کے بوائے فرینڈ کے والد جیفری اسکاٹ ٹاورز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔مقتولہ وٹنی روبیسن نے مئی 2025 میں آبرن یونیورسٹی سے انٹیریئر ڈیزائن میں ڈگری حاصل کی تھی اور حال ہی میں فرنیچر اور ڈیزائن کمپنی میں اپنی نوکری شروع کی تھی۔دوسری جانب ملزم کے وکلاء کا کہنا ہے کہ جیفری ٹاورز کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور وہ الزامات میں بے قصور ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو جیفرسن کاؤنٹی جیل منتقل کیا گیا تھا تاہم بعد میں 30 ہزار ڈالر کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا۔

Check Also

سپریم جوڈیشل کونسل کا پہلے اپنے ہی ارکان کیخلاف شکایات پر کارروائی کا فیصلہ

Share سپریم جوڈیشل کونسل نے پہلے اپنے ہی ارکان کیخلاف شکایات پر کارروائی کا فیصلہ …