پیوٹن جلد ہی چین کا دورہ کریں گے: روس

Share

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورۂ چین کی تفصیلات طے پا چکی ہیں۔کریملن کے مطابق پیوٹن کے دورۂ چین کی تاریخ کا باضابطہ اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر اس دورے کے دوران چینی صدر سے ہونے والی ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ چین کے نتائج پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ پیوٹن اور شی جن پنگ دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کریں گے۔

Check Also

بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلادیش کے نئے صدر منتخب

Share بنگلادیشی ارکانِ پارلیمنٹ نے حکمران جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینیئر …