ٹرمپ کیساتھ چین سے روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کے دورے پر جانے والے امریکی عملے نے وہاں سے روانگی سے پہلے چینی حکام کی جانب سے دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے آج بیجنگ سے روانہ ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے دورے کے دوران امریکی صدر نے چین کے صدر شی جن پنگ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کیں۔امریکی وفد میں موجود صحافی ایمیلی گُڈین نے چین سے روانگی کے وقت اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ایئر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے امریکی عملے نے چینی حکام کی دی ہوئی ہر چیز جیسے شناختی کارڈز، عارضی برنر فونز وغیرہ سب جمع کر کے وہیں سیڑھیوں کے نیچے موجود ایک ڈبے میں پھینک دیے۔انہوں نے لکھا کہ چین کی جانب سے دی گئی کسی بھی چیز کو طیارے میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Check Also

پیوٹن جلد ہی چین کا دورہ کریں گے: روس

Share روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورۂ چین کی تفصیلات طے پا چکی ہیں۔کریملن کے …