متحدہ عرب امارات ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث تھا، عباس عراقچی

Share

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث تھا۔ ایرانی خبر ایجنسی مہر نیوز کے مطابق ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے یکجہتی کی خاطر متحدہ عرب امارات کا نام نہیں لیا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ جب ایران پر حملے شروع ہوئے تو متحدہ عرب امارات نے مذمت تک نہیں کی۔ ایران سے متعلق یو اے ای اپنی پالیسی پر نظرِثانی کرے۔گزشتہ روز ایک بیان میں مشیر اماراتی صدر انور قرقاش نے کہا تھا کہ امارات نے کبھی جنگ نہیں چاہی اور اسے روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کیں۔اپنے بیان میں اماراتی صدر کے مشیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے سیاسی حل اور مذاکرات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔انور قرقاش نے کہا کہ خلیج میں عرب ایران تعلقات کو محاذ آرائی اور تصادم پر استوار نہیں کیا جاسکتا ہے۔گزشتہ روز ایک بیان میں مشیر اماراتی صدر انور قرقاش نے کہا تھا کہ امارات نے کبھی جنگ نہیں چاہی اور اسے روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کیں۔اپنے بیان میں اماراتی صدر کے مشیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے سیاسی حل اور مذاکرات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔انور قرقاش نے کہا کہ خلیج میں عرب ایران تعلقات کو محاذ آرائی اور تصادم پر استوار نہیں کیا جاسکتا ہے

Check Also

تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا، ٹرمپ کی دھمکی

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام کو دھمکی دی ہے اگر انہوں نے …