رقم کا اسکرین شاٹ بھیجیں، 10 منٹ میں منشیات پہنچ جائیگی‘: انمول پنکی کا تیسرا آڈیو میسیج

Share

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کا تیسرا آڈیو میسیج سامنے آ گیا۔اس آڈیو پیغام میں پنکی کو منشیات کے حوالے سے کسٹمر سے ڈیل کرتے سنا جا سکتا ہے۔سامنے آنے والے آڈیو پیغام میں انمول عرف پنکی کو کہتے سن سکتے ہیں کہ رقم کا اسکرین شاٹ بھیجیں، 10 منٹ میں منشیات پہنچ جائے گی۔پنکی کا کہنا ہے کہ میرے پاس گولڈن اسٹف موجود ہے، یہ بہت زبردست چیز ہےواضح رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والی آڈیو میں منشیات فروش انمول عرف پنکی نے کہا تھا کہ ہائے فرینڈ! اگر آپ میرا یہ میسیج سن رہے ہیں تو یا میرے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا ہے یا میں اس دنیا میں نہیں ہوں۔پنکی کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو اسی نمبر سے کوئی آپ کے رابطے میں آئے گا، رابطہ کرنے والا مرد ہو گا جو میرا دوست ہو گا جو اس کام کو ہینڈل کرے گا، اگر میرے ساتھ کچھ ہو جاتا ہے تو میرے اسی نمبر سے کام چلتا رہے گا۔اس سے قبل بھی منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آئی تھی، جس میں ملزمہ انمول کہہ رہی تھی کہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، 8، 9 سال میرے پیچھے لگے رہتے ہیں، ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں مگر پکڑ نہیں پاتے۔

Check Also

لاہور میں انمول عرف پنکی کیخلاف مقدمے میں ناقص تفتیش کا انکشاف

Share کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف لاہور …