جھل مگسی میں مسافر کوچ الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی

Share

جھل مگسی میں ایم ایٹ شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاران سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ ایم ایٹ شاہراہ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی، 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد زخمیوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، 7 افراد کو حالت تشویشناک ہونے پر لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔

Check Also

کوہاٹ خودکش دھماکے کے بعد آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے …