پنجاب میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ میں فیل طلبہ کیلئے چانسز میں اضافہ

Share

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی مضمون میں فیل ہونے والے طلبہ کے لیے چانسز میں اضافہ کر دیا گیا۔پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ چیئرمین کمیٹی کے ترجمان کے مطابق فیل ہونے والے امیدوار 4 سال کے دوران 6 مرتبہ امتحان دے سکتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس نئی پالیسی کا اطلاق 2024ء کے سالانہ امتحانات سے ہو گا، طالبِ علم اضافی چانس میں اس وقت کے سلیبیس کے مطابق امتحان دے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ تعداد 4 چانسز تک محدود تھی۔تعلیمی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ پر امتحانی دباؤ کم کرنا، فیل ہونے یا کم نمبر آنے کی صورت میں انہیں مزید مواقع فراہم کرنا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

Check Also

ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپ شامل کرنے کی تجویز

Share ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر دو نئے تعلیمی گروپ شامل کرنے کی …