امریکا : 55فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حامی

Share

امریکی جریدے نیوز ویک نے نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 55 فیصد امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے حامی نکلے اور 37 فیصد نے مخالفت کردی۔ سروے میں کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہ رکھنے والے 50 فیصد امریکی مواخذے کی حمایت کرتے نظر آئے، مگر صدر ٹرمپ کی جماعت یعنی ریپبلکن میں صرف 21 فیصد نے مواخذے کی حمایت کی جبکہ 72 فیصد نے مخالفت کرنے کا کہا۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف ڈیموکریٹس میں 88 فیصد مواخذے کے حامی نظر آئے۔امریکی جریدے کے مطابق امریکیوں میں مواخذےکی حمایت کے باوجود صدر ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات کم ہیں، جس کی وجہ ایوان نمائندگان پر ریپبلکنز کا کنٹرول ہونا ہے۔

Check Also

سوئٹزرلینڈ کا ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

Share سوئٹزرلینڈ نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ دارالحکومت …