
پاکستان سپر لیگ 11 کے 34ویں میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فاسٹ باؤلر محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔گزشتہ روز راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ہونے والے میچ کے دوران محمد عامر اور فہیم اشرف الجھ پڑے تھے، محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔اس موقع پر محمد عامر نے فہیم اشرف کو واپس جانے کا اشارہ کیا، جس پر فہیم اشرف نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔اس کے بعد دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آ گئے اور اس دوران نوک جھونک ہوئی تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاؤ کروایا۔کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ ریفری نے دونوں پلیئرز پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا، دونوں پلیئرز نے غلطی تسلیم کر لی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved