اٹلی نے فیفا ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اطالوی ٹیم کی شمولیت کی خبر مسترد کردی

Share

اٹلی کی حکومت نے فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اطالوی ٹیم کی شمولیت کی خبروں کو رد کردیا ہے۔اٹلی کے وزیر کھیل آندرے ابودی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفیکشن کا فیصلہ فٹبال پچ پر ہوتا ہے اور وہیں ہونا چاہیے، ایران کی جگہ ورلڈ کپ میں شمولیت نہ ہی ممکن ہے اور نہ ہی ایسا کرنا مناسب ہوگا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی نے کہا تھا کہ فیفا سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اٹلی کی ٹیم کو شامل کرلیا جائے

Check Also

فیفا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول، ایمباپے نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

Share فیفا ورلڈکپ 2026 میں فرانس کے کھلاڑی ایم باپے کے گول کی تعداد 10 …