اسرائیل میں دو ایئر فورس اہلکاروں پر ایران کیلئے کام کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد

Share

اسرائیل نے اپنی ایئر فورس کے دو اہل کاروں پر ایرانی انٹیلی جنس کے لیے کام کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی۔ اسرائیلی روزنامے “ڈیلی ہاریٹز” کے مطابق اسرائیلی فوج، اسرائیلی انٹیلی جنس سروس اور پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ایئر فورس کے دو ٹیکنیشنز پر ایران کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ایک سولجر پر غیر ملکی ایجنٹ سے براہ راست رابطوں کا الزام ہے، جب کہ دوسرے پر رابطے بنانے میں معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں فوجیوں نے ایرانی ہینڈلرز سے رابطوں کا اعتراف کیا، تاہم کہا کہ انہوں نے ہتھیاروں سے متعلق معلومات مانگنے پر ایرانی ہینڈلرز سے تعلقات توڑ دیے تھے

Check Also

امریکا کا گوروک، قشم میں تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Share امریکا نے آج صبح سویرے ایران میں گوروک (GORUK) اور جزیرہ قشم میں ریڈار …