امریکی ناکہ بندی برقرار رہی تو آبنائے ہرمز پھر بند کریں گے، ایران

Share

ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رہی تو ایران اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کرے گا۔عہدیدار نے ایرانی خبر ایجنسی فارس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی ناکا بندی برقرار رہی تو ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دے گا۔اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ لبنان جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کو جنگ بندی کی مدت تک کے لیے مکمل کھلا قرار دے دیا گیا ہے، آبنائے ہرمز سے جہازوں کا گزر مربوط راستے سے ہوگا۔ایران کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی ہوئی، ڈبلیو ٹی آئی 12 فیصد اور برینٹ 13فیصد کم ہوگیا، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 82 ڈالر فی بیرل سے نیچے چلا گیا، برینٹ 89 ڈالر فی بیرل پر آگیا ۔پاکستان نے گزشہ ہفتے ’’اسلام آباد ٹاکس‘‘ کے نام سے ایران اور امریکا کے مذاکرات کی میزبانی کی تھی، مذاکرات کی کامیابی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر پہنچے، جس کے بعد کامیاب پیش رفت سامنے آئی۔

Check Also

آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ، صدر ٹرمپ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کردیا۔اپنے …