ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی، جس کے بعد نئی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔

Check Also

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Share ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شہر قائد …