آبنائے ہرمز کے قریب پہنچنے والے فوجی جہازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ایرانی پاسداران انقلاب

Share

ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب پہنچنے والے فوجی جہازوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، ان فوجی جہازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول اور پاسداران بحریہ کی اسمارٹ مینجمنٹ میں ہےاس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی کنجی ایران کے ہاتھ میں ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں علی اکبر ولایتی نے اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی سفارتکاری کی تاریخ ہمیشہ ایک اصول کے گرد گھومتی رہی ہے، اور وہ ہے ’ایران کے مفادات کا تحفظ‘

Check Also

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …