جواختلافات رہ گئے ہیں اس کے باوجود مذاکرات جاری رہیں گے، حکومت ایران

Share

اسلام آباد میں جاری امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایران نے اختلافات کے باوجود مذاکرات جاری ر کھنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایران کی حکومت نے کہا ہے کہ جو اختلافات رہ گئے ہیں اس کے باوجود مذاکرات جاری رہیں گےیرانی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات 14 گھنٹے جاری رہے۔ایرانی حکومت نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں ہوئے ایران امریکا مذاکرات اب اختتام پذیر ہوگئے ہیں، دونوں ملکوں کی تکنیکی ٹیمیں دستاویز کا تبادلہ کررہی ہیں، جو بعض اختلافات رہ گئے ہیں اس کے باوجود مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ایران حکومت کے مطابق پاکستان کی تجویز اور مذاکراتی ٹیموں کے اتفاق کرنے پر ایران اور امریکا مذاکرات وقفے کے بعد اتوار کو بھی جاری رہیں گے۔علاوہ ازیں ایرانی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سرگرمی سے مذاکرات کیے گئے ہیں۔ کچھ پیشرفت بھی ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مذاکرات دوسرے روز میں داخل ہوگئے، پاکستان مذاکرات میں ثالث کی حیثیت سے شریک ہے۔مذاکرات سے قبل ایران اور امریکا کے وفود نے وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی امن کی صورتِ حال پر غور کیا گیا

Check Also

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …