ایران پر حملوں کے لیے کانگریس سے منظوری لینے کی قرارداد مسترد

Share

امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے روکنے کے لیے صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی قرارداد مسترد کردی۔سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔ 100 رکنی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے مسترد کی گئی۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور ان حملوں کے لیے کانگریس سے منظوری لی جائے۔ امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے، ری پبلکنز کے 53 اور حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں جبکہ 2 آزاد امیدوار ڈیموکریٹس کے حق میں ہیں

Check Also

امریکا کا گوروک، قشم میں تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Share امریکا نے آج صبح سویرے ایران میں گوروک (GORUK) اور جزیرہ قشم میں ریڈار …