فراڈ کیس: فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا گیا

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فراڈ کیس میں ایف آئی اے کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا۔جسٹس انعام امین منہاس نے اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ نے 16 جنوری کو وجوہات کے ساتھ ضمانت منظور کرنے کا آرڈر دیا، بغیر کوئی وجہ بتائے ضمانت منظوری کا آرڈر واپس لے لیا گیا، آئندہ تاریخ تک ضمانت منسوخی کا آرڈر معطل رہے گا۔واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری کا 16 جنوری کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔نجف حمید نے ضمانت منسوخی کے 24 جنوری کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …