ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

Share

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کولمبو میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ سری لنکا میں پہلی بار ایسی پِچ دیکھ رہا ہوں، ٹیم میں 3 پیسرز ہیں، جو منصوبہ بندی کی ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ شامل ہے جس کے ساتھ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول میچ بنگلادیش کے ساتھ یک جہتی کے لیے کھیلنے سے انکار کر رکھا ہے۔پاکستان کے گروپ میں نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا بھی شامل ہیں

Check Also

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 90 رنز سے ہرا دیا

Share ویسٹ انڈیز نےپاکستان کوپہلےٹیسٹ میں 90 رنز سے ہرا دیا،قومی ٹیم211رنزکےتعاقب میں120 رنزپر ڈھیر …