اسلام آباد میں پبلک آرڈر ایکٹ نافذ، خلاف ورزی پر 3 سال قید کی سزا

Share

اسلام آباد میں پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ کا نفاذ ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر تین سال قید کی سزا کا سامنا کرنا ہوسکتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔انتظامیہ کے مطابق پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی شہر میں اجتماعات پر پابندی عائد ہےضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال قید کی سزا ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں۔

Check Also

ریلوے پولیس کا ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Share ریلوے پولیس نے ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن …