ڈاکٹر نیاز احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Share

قائدِ اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول کی سربراہی میں قائم تلاش کمیٹی نے میرٹ پر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ڈاکٹر محمد علی شاہ اور ڈاکٹر نیاز احمد کے نام ڈیڑھ ماہ قبل وزیرِ اعظم کو بھیجے تھے۔تاہم وزیرِ اعظم نے قائدِ اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کے نام کی بطور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن منظوری دی تھی۔اس طرح 7 ماہ بعد چیئرمین کی تقرری کا عمل مکمل ہوا اور کمیشن سے ایڈہاک ازم کا خاتمہ ہوا۔ ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد 1962ء میں ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، وہ پاکستانی تعلیمی میدان کے ایک ممتاز رہنما اور محقق ہیں جو 2018ء میں پنجاب یونیورسٹی کے پہلے مستقل وائس چانسلر مقرر ہوئے۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے کیمیکل انجنیئرنگ میں بی ایس سی اور یونیورسٹی آف لیڈز سے ماحولیاتی مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ڈاکٹر نیاز احمد کی قیادت میں یونیورسٹی نے مالیاتی اصلاحات، تحقیقاتی و تدریسی مراکز کے قیام، ملازمین کی ترقی اور بین الاقوامی ساکھ میں بہتری جیسے اقدامات کیے۔ انہوں نے تحقیق کو فروغ دیا، خصوصی بچوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کی اور حکومت کی جانب سے ستارۂ امتیاز سے نوازے گئے۔2023ء میں ڈاکٹر نیاز احمد کو قائد اعظم یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا، جہاں انہوں نے تعلیمی معیار اور انتظامی اصلاحات کو آگے بڑھایا

Check Also

سی ایس ایس 2024ء کے حتمی نتائج جاری

Share فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024 کے حتمی نتائج جاری کر …