بسنت پر لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی عدالتوں میں تعطیل بارے اہم فیصلہ

Share

بسنت پر لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی عدالتوں میں تعطیل بارے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی عدالتوں میں بسنت کے باعث عدالتی تعطیلات نہیں ہوں گی، لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی عدالتوں میں 6اور 7 فروری کو معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہوگی، عدالتیں کھلی رہیں گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کی 6 اور 7 فروری کو پنجاب بھر میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی انتظامیہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کو عدالتیں دو روز بند رکھنے کی تجویز دی تھی۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی انتظامیہ کی تجویز مسترد کر دی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے دو روز عدالتیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ 6 اور 7 فروری کو لاہور ہائیکورٹ میں معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہوگی

Check Also

علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share راولپنڈی میں 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت …