
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش حکومت کی کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔بنگلادیش َ ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے حق میں ہیں، بنگلادیش حکومت آج کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے گی. ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان ہے۔غالب امکان ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کا مؤقف نہ مانا تو پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو بلا لیا ہے۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت نہ جانے کی صورت میں بنگلادیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved