راولپنڈی کی163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف

Share

راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک کمرشل عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 151 عمارتوں میں سیفٹی آلات، ہنگامی راستے اور دھویں کے اخراج کا خودکار نظام ہی نہیں ہے. ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے صرف ہوٹل کی ایک عمارت کو مکمل محفوظ قرار دیا گیا ہے۔فائر سیفٹی میکنزم نہ ہونے پر کمرشل عمارتوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور مالکان کو 28 فروری تک وقت دیا گیا ہے۔ڈی جی آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ 28 فروری کے بعد فائر سیفٹی سسٹم سے محروم عمارتوں کو سیل کیا جائے گا

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …