لاہور انڈرورلڈ کا ایک اور مطلوب مجرم پولیس مقابلے میں ہلاک

Share

لاہور کی جرائم پیشہ دنیا سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ اشتہاری ملزم فیضان عرف فیضان باکسر سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ دو روز کے دوران پیش آنے والے ایک بھتہ خوری کے واقعے کے بعد پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق فیضان باکسر لاہور کے علاقے پنج پیر میں ایک کیبل آفس سے بھتہ وصول کرنے پہنچا تھا۔ اطلاع ملنے پر سی سی ڈی کی ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم نے گرفتاری دینے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی اور رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے پورے پنجاب میں وائرلیس الرٹ جاری کر دیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے فرار ہونے کے بعد ملزم شیخوپورہ کے نواحی علاقے میں ایک گاؤں جا پہنچا، تاہم اس دوران اس کا وہی موبائل فون استعمال میں رہا جو وہ لاہور میں استعمال کر رہا تھا۔ ٹیکنیکل بنیادوں پر موبائل فون ٹریس کیے جانے کے بعد سی سی ڈی شیخوپورہ کی ٹیم نے علاقے کا محاصرہ کیا۔پولیس کے مطابق نشاندہی کے دوران ملزم نے ایک بار پھر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سی سی ڈی اور ملزم کے درمیان مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں فیضان باکسر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیضان باکسر متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں ریکارڈ موجود تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق جرائم کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا

Check Also

مرضی کے خلاف شادی کا دباؤ، بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

Share بنگلورو: کنڑ اور تامل ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ نندنی سی ایم بنگلورو میں …