فلپائن میں بس کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک، 23 زخمی

Share

فلپائن میں بس کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ بس میٹرو منیلا سے جنوب کی جانب سفر کر رہی تھی کہ اس دوران ڈیل گیلیگو کی میونسپلٹی میں بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، بس میں ڈرائیور اور متبادل ڈرائیور سمیت کل 27 افراد سوار تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کھائی کے نیچے موجود درختوں نے بس کو مزید نیچے گرنے سے روک لیا، جس کی وجہ سے زیادہ نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا، پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی۔

Check Also

پیرافورس میں نئی بھرتیوں کا اعلان، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ کیا

Share پیرافورس میں 500سارجنٹ اور ڈرائیوروں کی بھرتی کا فیصلہ کر تے ہوئے تمام اضلاع …