پیرافورس میں نئی بھرتیوں کا اعلان، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ کیا

Share

پیرافورس میں 500سارجنٹ اور ڈرائیوروں کی بھرتی کا فیصلہ کر تے ہوئے تمام اضلاع کیلئے الگ الگ کوٹہ مختص کر دیا گیا، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی گریڈ سات کی پانچ سو آسامیوں پر بھرتیاں کرے گی ۔سارجنٹ ڈرائیورزکی بھرتیوں کے لئے تمام اضلاع کیلئے علیحدہ علیحدہ کوٹہ مختص کردیا گیاہے، امیدواروں کیلئے عمر کی حد 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے، انٹرمیڈیٹ پاس اور ایل ٹی وی لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے، امیدواروں کا فزیکل اور ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا ۔درخواستیں آن لائن نیشنل ایپلیکیشن سروس کے ذریعے جمع ہوں گی جسے جمع کروانے کیلئے 15 جنوری کی تاریخ رکھی گئی ہے ۔

Check Also

کوہاٹ: پولیس لائن کے قریب خودکش حملہ، 21 افراد شہید، 103 زخمی، مقابلے میں 7 دہشتگرد جہنم واصل

Share کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکاروں …