
اسرائیل نے صومالی لینڈ کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا، جس کے ساتھ ہی اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے آج اعلان کیا کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر سرکاری طور پر تسلیم کر لیا ہے۔اس موقع پر وزیرِاعظم نیتن یاہو، وزیرِ خارجہ اور صومالی لینڈ کے صدر نے مشترکہ اور باہمی اعلامیہ پر دستخط کیے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات کو باضابطہ اور باہمی سطح پر مستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہےخیال رہے کہ صومالی لینڈ کئی دہائیوں سے اپنی آزادی کا دعویٰ کرتا رہا ہے لیکن عالمی برادری کی اکثریت کی جانب سے اسے رسمی طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل کے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے پر ملک کے ایک سینئر اہلکار نے تنقید کی ہے۔اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق اس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ اقدام اسرائیل کے فلسطینی ریاست کے خلاف طویل عرصے سے قائم موقف کو کمزور کر سکتا ہے۔اسرائیلی اہلکار کے مطابق اگرچہ اسرائیل پہلا ملک ہے، جس نے صومالی لینڈ کو رسمی طور پر شناخت دی ہے، دنیا کے باقی ممالک اس علیحدہ خطے کو صومالیہ کا حصہ سمجھتے ہیں، اس سے اسرائیل کے فلسطینی ریاست سے متعلق موقف پر سوال اٹھتے ہیں، جو وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی اہلکاروں کی جانب سے مسلسل مخالفت کی جاتی رہی ہے۔خیال رہے کہ صومالی لینڈ نے 1991 میں آزادی کا اعلان کیا تھا، لیکن کسی بھی ملک نے اب تک اسے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا۔ تاہم، برطانیہ، ایتھوپیا اور متحدہ عرب امارات سمیت چند ممالک نے وہاں رابطہ دفاتر قائم رکھے ہیں۔ماہرین کے مطابق، یہ اقدام اگست میں سامنے آنے والی رپورٹس کے بعد آیا، جس میں کہا گیا تھا کہ صومالی لینڈ اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کی غزہ پٹی سے ممکنہ دوبارہ آباد کاری پر بات چیت میں شامل تھادوسری جانب صومالی لینڈ نے اسرائیل کے وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جانب سے اپنی ریاست کو رسمی طور پر تسلیم کرنے کے تاریخی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔صومالی لینڈ کی حکومت نے کہا کہ یہ اقدام دوطرفہ مفادات کو فروغ دینے، خطے میں امن و سلامتی مضبوط کرنے، اور تمام متعلقہ فریقوں کے لیے مشترکہ فوائد فراہم کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved