سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی

Share

سیشن عدالت لاہور میں پولیس مقابلے میں ہلاک 3بیٹوں کی والدہ نے آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی سربراہ کے خلاف درخواست دائرکردی۔درخواست میں آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی سربراہ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار زبیدہ بی بی نے اپنے وکیل آفتاب باجوہ کے توسط سے درخواست دائرکی جس میں موقف اپنایا کہ سی سی ڈی نے تین بیٹے، ایک داماد اور بھائی کوجعلی مقابلے میں قتل کیا، قتل کے مقدمات کی درخواست واپس نہ لینے پر پولیس دبائو اور دھمکیاں دے رہی ہے۔مزید کہا گیا کہ درخواست واپس نہ لینے پر مزید جعلی مقابلوں کی دھمکی بھی دی جارہی ہے، پولیس کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سی سی ڈی کوخوف و ہراس پھیلانے کی مبینہ ہدایات دی ہیں۔درخواست میں عدالت سے وزیراعلی سے منسوب مبینہ ہدایات کا نوٹس لینے اور پولیس کو ہراسانی سے روکنے اور تحفظ دینے کے احکامات دینے کی استدعا کی۔

Check Also

جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونا لے کر غائب ہونے والا تاجر اپنی سوتیلی ماں سے بھی ہاتھ کرگیا

Share اچھرہ جیولری مارکیٹ سے ساتھی تاجروں کا 20 کلو سونا غائب ہونے کے معاملے …