
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دے دیا۔جاری کردہ اعلامیے میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کسی اور کے نام رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہے، سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی۔پی ٹی اے نے 5 جی کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیںپی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔پی ٹی اے کے مطابق کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال پر ضوابط کی پابندی بھی لازمی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved