پنجاب اسمبلی: مسلم خاتون کو بے حجاب کرنے پر وزیرِ اعلیٰ بہار کیخلاف مذمتی قرارداد جمع

Share

پنجاب اسمبلی میں بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی۔ایم پی اے شعیب صدیقی نے مسلم خاتون کو بے حجاب کرنے پر مذمتی قرارداد جمع کرائی۔قرارداد کے مطابق سرکاری تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی کھینچنا انتہائی افسوسناک ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان اخلاقیات سے گرے اس شرمناک واقعے کی مذمت کرتا ہے، بہار کے وزیرِاعلیٰ کا عمل انتہائی گرا ہوا ہے جو صنفی و مذہبی امتیاز ظاہر کرتا ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار عالمی سطح پر مسلمان خواتین سے معافی مانگیں۔

Check Also

ازبکستان صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب, گارڈ آف آنر پیش

Share ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان پہنچ گئے، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم …