سڈنی میں یہودیوں کے تہوار کی تقریب میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

Share

آسٹریلوی شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص بھی شامل ہے، فائرنگ کرنے والے دوسرے زخمی شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بونڈی بیچ پر پیش آیا، واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا، پولیس نے مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے

Check Also

کراچی میں خاتون پر تشدد کا معاملہ، نامزد ملزم نعمان کا مؤقف سامنے آ گیا

Share اپنے ویڈیو پیغام میں نامزد ملمز نعمان کا کہنا کہ تشدد کی ویڈیو ایک …