پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان

Share

اکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔پاکستان سپر لیگ میں توسیع کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا ہے۔پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، فیصل آباد، راولپنڈی اور حیدرآباد بھی ممکنہ فرنچائزز میں شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ممکنہ فرنچائزز میں سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام بھی شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے مطابق صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان ہی نیلامی میں شریک ہوں گے۔سی اِی او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔قبل ازیں پی سی بی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے نئی ٹیموں کے لیے پیشکشیں طلب کر رکھی ہیں، جس کے لیے ٹیکنیکل پروپوزل جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 15 دسمبر ہے۔

Check Also

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

Share فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی …